محکمہ تعلیم پنجاب

محکمہ تعلیم پنجاب کی بڑی نااہلی سامنے آگئی

لاہور(عکس آن لائن) محکمہ تعلیم پنجاب کی بڑی نااہلی سامنے آگئی ۔ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی نااہلی کے باعث پنجاب کی مختلف عدالتوں میں ہزاروں مقدمات زیر التوا ہیں، مقدمات میں افسران کی عدم دلچسپی کے باعث عدالتی فیصلے محکمہ سکول ایجوکیشن کیخلاف ہونے لگے ذرائع کے مطابق اتھارٹیز کی عدم دلچسپی کے باعث عدالتی فیصلے محکمہ سکول ایجوکیشن کیخلاف ہونے لگے ہیں۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے مختلف عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے لاہورسمیت صوبہ بھر کی اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سات روز کے اندر اندر زیر التوا مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والی اتھارٹیز کے سی ای اوز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں