محمود الرشید

محمود الرشید نے حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر کردی

لاہور(نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست دائر کردی۔ پنجاب کے سابق وزیر میاں محمود الرشید کی جانب سے دائر درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے بعد حمزہ شہباز وزیر اعلی نہیں رہے، وہ اب اکثریت کھو چکے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ حمزہ شہباز غیر قانونی طور پر وزیراعلیٰ کا منصب استعمال کر رہے ہیں لہٰذا انہیں منصب سے ہٹایا جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے میاں محمود الرشید کی درخواست پر کہا کہ آپ کی درخواست کو مرکزی کیس کے ساتھ سنیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں