محمد عامر

محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کیلئے موجودہ مینجمنٹ تبدیل کر نے کی شرط رکھ دی

لاہور(عکس آن لائن)فاسٹ بولر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کیلئے موجودہ مینجمنٹ تبدیل کر نے کی شرط رکھ دی ۔ ذرائع کے مطابق محمد عامر نے ریٹائر منٹ واپس لینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے ایک بار پھر اپنے سابقہ بیان کو دہراتے ہوئے کہا کہ اپنی بات پر قائم ہوں ،موجودہ مینجمنٹ کیساتھ نہیں کھیل سکتا۔فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ صرف ایک صورت میں اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے سکتا ہوں کہ ٹیم مینجمنٹ کو تبدیل کیا جائے تو وہ سلیکشن کے لئے دستیاب ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، محمد عامر نے ریٹائرمنٹ لینے کی وجوہات بتاتے ہوئے تفصیلی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذباتی نہیں سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں