محمد رضوان

محمد رضوان رواں سال وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں منتخب

جوہانسبرگ(عکس آن لائن)پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ،رواںسال وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں منتخب ہوئے ہیں۔پاکستانی کرکٹر کو گزشتہ برس انگلینڈ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر کرکٹرز آف دی ایئر کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ محمد رضوان نے دورہ انگلینڈ میں شاندار وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔محمد رضوان وزڈن کرکٹر آف دی ایئر میں منتخب ہونیوالے اٹھارہویں پاکستانی ہیں۔وزڈن کرکٹر آف دی ایئر ہر سال گزشتہ انگلش سیزن میں نمایاں پرفارمنس پر دیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں