تہران (عکس آن لائن)ایران نے اس اعتماد کا اظہارکیا ہے کہ امریکا 2015 میں طے شدہ جوہری سمجھوتے پرسفارتی محاذ آرائی کے باوجود پابندیاں ختم کردے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی حکومت کے ترجمان محمد ربیعی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم یہ پیشین گوئی کرتے ہیں کہ محاذ آرائی کے باوجود سفارتی اقدامات سے مفید نتائج برآمد ہوں گے۔ یہ سفارتی محاذ آرائی فریقوں کی اپنے وعدوں کی پاسداری پر پورا اترنے سے قبل ایک دیباچہ ہے۔اسی کے نتیجے میں مستقبل قریب میں پابندیوں کا خاتمہ ہوگا۔ایران نے صدر جو بائیڈن کو آیندہ ہفتے کی ڈیڈلائن دی اور کہا کہ امریکا سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس کے خلاف دوبارہ عاید کردہ پابندیوں کا خاتمہ کرے۔نہیں تو وہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے(آئی اے ای اے)کے معائنہ کاروں کو اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے سے روک دے گا۔آیندہ ہفتے ویانامیں قائم آئی اے ای اے ایران کی جوہری تنصیبات کے معائنے کے بارے میں اپنی سہ ماہی رپورٹ جاری کرے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین کی سنکیانگ سے متعلق بلوں کی اینٹیٹی لسٹ میں امریکہ کی جانب سے چینی کمپنیوں کو شامل کرنے کی مذمت
- چین اور سنگا پور کو ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مزید مضبوط کر نا چاہئے، چینی صدر
- چین ساموا کے ساتھ مل کر جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے، چینی صدر
- چین نے عالمی معیشت کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے، چینی نا ئب صدر
- چین پلسرز کی دریافت کی تعداد میں دنیا میں سب سے آگے نکل گیا