احسن اقبال

مجھے پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کی حمایت پر گرفتار کیا گیا ہے تومجھے سزا قبول ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (عکس آن لائن) سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر مجھے پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کی حمایت کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے تو مجھے سزا قبول ہے اور ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

منگل کے روز سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے پرویز مشرف کی سزا کی حمایت کرنے پر گرفتار کیا ہے تو مجھے یہ سزا قبول ہے جبکہ یہ اوچھے ہتھکنڈوں سے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈھائی ارب روپے کے منصوبے میں چھ ارب کی کرپشن کا الزام لگا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں