مریم اورنگزیب

مجرم اور لیگل ٹیم غائب، عدالت میں ایک دفعہ پھر انتظار فرمائیے، مریم اور نگزیب کی عمران خان پر تنقید

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرم اور لیگل ٹیم غائب، عدالت میں ایک دفعہ پھر انتظار فرمائیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولیس دیکھ کر بل میں گھس جانے والا چوہا الیکشن ریلی نکالنے کے لیے ٹھیک ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ عدلیہ بچائو نہیں عدلیہ سے بچائو تحریک ہے۔انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ، توشہ خانہ چور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر بھی پیش نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں