بہاریہ فصلات

ماہرین زراعت کی بہاریہ فصلات کو سفید مکھی سے بچانے کیلئے فوری تدارکی اقدامات کی ہدایت

فیصل ۱ٓباد (عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کوکپاس کی کاشت سے قبل بہاریہ فصلات سے سفید مکھی کے تدارک کی ہدائت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ سفید مکھی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑا ہے جو سارا سال متحرک رہتا ہے لہٰذا کاشتکار حفاظتی اقدامات کے تحت بہاریہ فصلات اور سبزیوں کی باقیات کو برداشت کے بعد فوراً تلف کر دیں۔

کاشتکاروں کیلئے جاری کردہ ہدایت نامہ میں انہوں نے کہا کہ کپاس کے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ کپاس کی کاشت کے علاقوں میں بھنڈی توری ، بینگن اور جوار کاشت نہ کریں اور کھیتوں و کھالوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات کیلئے محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں