ٹاڈ پکنے

ماہرین زراعت نے 90 فیصد ٹاڈ پکنے پر چنے کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت

فیصل آ باد (عکس آن لائن)ریسرچ انفارمیشن یونٹ ۱ٓری فیصل ۱ٓباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو 90فیصد ٹاڈ پکنے پر چنے کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکار چنے کی برداشت میں کسی غفلت ، تاخیر کامظاہرہ نہ کریں اور ماہرین کی ہدایات کے مطابق مطلوبہ ٹاڈ پکنے پر کٹائی کا آغاز کردیا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ چنے کی برداشت کیلئے صبح کا وقت انتہائی موزوں ہوتاہے لہٰذا کسان و کاشتکار صبح کے اوقات میں برداشت کی کوشش یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر پکی ہوئی چنے کی فصل کی برداشت میں تاخیر کی جائے تو ٹاڈ جھڑنے کی وجہ سے پیداوار میں کمی کا عمل شروع ہو جاتا ہے جس سے کاشتکاروں کو مالی نقصا ن پہنچنے کا بھی احتمال رہتاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں