ماہرہ خان

ماہرہ خان کی’ ‘جدہ فلم فیسٹول” میں وہیل چیئر پرآمد

ریاض (عکس آن لائن)پاکستان شوبزانڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان کی وہیل چیئر پر تقریب میں شرکت نے مداحوں کو پریشانی کے ساتھ ساتھ تجسس میں مبتلا کردیا۔

ماہرہ خان ان دِنوں سعودی عرب میں موجود ہیں، گزشتہ روز اداکارہ نے ‘جدہ فلم فیسٹیول’ میں شرکت کی تھی۔سوشل میڈیا پرماہرہ خان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں وہیل چیئر پر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ وہیل چیئر پر آتی ہیں اور پھر ایک واک اسٹک کی مدد سے چیئر سے اٹھ کر چلتی ہیں۔

اداکارہ کی ٹانگ پر پلاسٹر چڑھا ہوا بھی دیکھا جاسکتا ہے، جس کے سبب انہیں چلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔اداکارہ کی اس وائرل ویڈیو نے ان کے چاہنے والوں کو پریشانی اور تجسسں میں مبتلا کردیا ہے۔ماہرہ خان حال ہی میں بزنس ٹائیکون سلیم کریم سے رشتہ ازدواج میں بندھی ہیں۔ اداکارہ کی شادی کی مختلف تقریبات سے تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں