ماہرہ خان

ماہرہ خان نے شاہ رخ کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کا واقعہ بتادیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی اداکار شاہ رخ کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کا واقعہ بتادیا۔ انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے فلم ’’رئیس‘‘ کے لئے اپنا آڈیشن دیا تو وہ بہت گھبرائی ہوئیں تھیں اور انہیں لگا کہ یہ ان کا سب سے برا آڈیشن ہے اور جب وہ کمرے سے باہر آئیں تو شاہ رخ خان ان کے سامنے کھڑے تھے اور انہوں نے ان کو سلام کرنے کی بجائے ہیلو کہا تو انہوں نے آگے سے جوابا انہیں سلام کہا تو انہیں اپنے اس عمل پر شرمندگی ہوئی کہ وہ پاکستان سے آئیں ہیں اور وہ سلام کی بجائے ہیلو کیسے کہہ سکتی ہیں جبکہ اصل بات یہ تھی کہ وہ شاہ رخ کو دیکھ کر ہوش کھو بیٹھی تھیں۔ 2017میں بننے والی بھارتی فلم ’’رئیس‘‘ میں ماہرہ خان نے شاہ رخ کی بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں