افضل خان

ماں باپ کو گھر میں رہتے ہوئے بچوں کی تربیت پر توجہ دینی چاہیے ‘ افضل خان

لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکار افضل خان ( ریمبو) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے معمول کی تمام سر گرمیاں معطل ہیں اور اہل خانہ کے ساتھ گھر تک محدود ہوں ،فارغ اوقات میں مستقبل کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہا ہوں لیکن یہ سب حالات بہتر ہونے سے مشروط ہے ۔

ایک انٹر ویو میں افضل خان نے کہا کہ ماں باپ کو چاہیے کہ گھروں میں موجود رہتے ہوئے اپنے بچوں کی تربیت اور ان کی رہنمائی کریں ۔ عام حالات میں ہمارے پاس اپنے بچوں کیلئے وقت ہی نہیں ہوتا اب اگر موقع میسر آیا ہے تو ہمیں اپنے بچوں کی تربیت پر توجہ دینی چاہیے اور انہیں زندگی کی اونچ نیچ سے آگاہ کیا جائے ۔خاص طو رپر انہیں صبرکی تلقین کی جائے تاکہ وہ مستقبل میں کسی مشکل کے وقت میں مضبوط اعصاب کے مالک ثابت ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں