ماڈل بیا خان

ماڈل بیا خان نے صحتیابی کے بعد انٹرنیشنل برانڈ کے شوٹس مکمل کروانے شروع کردئیے

لاہور(عکس آن لائن)معروف فلمسٹار و ماڈل بیاخان نے صحتیابی کے بعد انٹرنیشنل برانڈز کے شوٹس مکمل کروانے شروع کردئیے۔تفصیلات کے بعد بیا خان کو عید سے دو روز قبل طبیعت خرابی پر مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں پر وہ ایک ہفتہ داخل رہنے کے بعد واپس گھر آئیں۔

صحتیابی کے بعد انہوں نے اپنے انٹرنیشنل برانڈز کے شوٹس مکمل کروائے ایک ملاقات کے دوران بیا خان نے بتایاکہ عید سے قبل ان کی طبیعت یکدم بگڑ گئی جس پر انہیں ہسپتال داخل کروانا پڑا بیا خان نے کہاکہ ڈاکٹرز کے علاج اور پرستاروں کی دعاؤں سے وہ ٹھیک ہوئی ہیں۔بیاخان نے بتایاکہ انہوں نے ایک انٹر نیشنل میگزین کے لئے فوٹو شوٹ مکمل کروایا ہے جو جلد اس میگزین کے سرورق کی زینت بنے گا انہوں نے کہاکہ وہ اپنے کام میں مگن ہیں کسی اندرونی وبیرونی سازشوں کو خاطرمیں نہیں لاتی ۔

بیا خان نے مذید کہاکہ ان کے مختلف ویڈیو سونگز مکمل ہو چکے ہیں جنہیں جلد سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جائیگا۔اس کے ساتھ ساتھ وہ جلد ایک بڑے بجٹ کی میگا کاسٹ کے ساتھ شروع کی جانیوالی فلم میں بھی بطور ہیروئین جلوہ گر ہورہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں