کترینہ کیف

ماڈل بننا چاہتی تھی، ملائیکہ اروڑا میری رول ماڈل تھیں، کترینہ کیف کا انکشاف

ممبئی(عکس آن لائن)بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ حادثاتی طور پر ادکاری کے شعبے میں آئیں، دراصل وہ ماڈل بننا چاہتی تھیں اور ملائیکہ اروڑا ان کیلئے ایک رول ماڈل تھیں۔

ٹائیگر تھری کی اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد صرف ماڈل بننا چاہتی تھیں، وہ صرف ماڈلنگ کیلئے ہی ممبئی آئی تھیں، اس دوران اْن کی رول ماڈل اداکارہ و سپر ماڈل ملائیکہ اروڑا تھیں۔

کترینہ کیف نے بھارتی میڈیا Mashable Indiaکے ساتھ انٹرویو کے دوران پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں نے ممبئی میں ایک ماڈل کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس دوران میں صرف ایک ماڈل بننے کا ہی ارادہ رکھتی تھی۔

‘انہوں نے کہا کہ کیریئر کے آغاز میں میری رول ماڈلز مدھو سپرے اور لکشمی مینن تھیں، یہ اس وقت کی سپر ماڈل تھیں اور اصل میں ملائیکہ اروڑا بھی، ملائیکہ اروڑا اْس وقت بھی ماڈلنگ کر رہی تھیں، یہ وہ ماڈلز تھیں جنہیں میں نے دیکھا اور ان ہی کی طرح میں بھی ایک ماڈل بننا چاہتی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں