کراچی(عکس آن لائن)پاکستان میں مالی سال 2020 میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 3 کروڑ ڈالر رہا، چین سے سب سے زیادہ سرمایہ کاری ہوئی، پاور سیکٹر میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2019سے جون 2020 تک ملک میں 2 ارب 56 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔مالی سال میں اسٹاک مارکیٹ سے28 کروڑ ڈالر انخلا ہوا جس سے نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 27 کروڑ ڈالر رہا۔سرکاری شعبے سے 24 کروڑ ڈالر کا انخلا ہوا جس سے مالی سال میں بیرونی سرمایہ کاری کاحجم 2 ارب 3 کروڑ ڈالر رہا۔
سرمایہ کرنے والے ممالک میں چین پہلے اور ناروے دوسرے نمبر پر رہا۔مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاور سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کاری پہلے اور کمیونیکیشن سیکٹر دوسرے نمبر پر رہا۔