فرنیچرکی برآمدات

مالی سال 2019-20 کی پہلی سہ ماہی کے دوران فرنیچرکی برآمدات میں 16.67 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)مالی سال 2019-20 کی پہلی سہ ماہی کے دوران فرنیچرکی برآمدات میں 16.67 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2018-19 کے پہلے 3 ماہ کے دوران 108 ملین روپے مالیت کا فرنیچر برآمد کیا گیا جبکہ رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران فرنیچر کی برآمدات 126 ملین روپے تک بڑھ گئیں ۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے مقابلہ میں مالی سال 2019-20 کے اسی عرصہ کے دوران فرنیچر کی برآمدات میں 18ملین روپے یعنی 16.67 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں