ادارہ شماریات

مالی سال 2019-20ء کے دوران مہنگائی کی شرح 10.74فیصد رہی، وفاقی ادارہ شماریات

اسلام آباد (عکس آن لائن) مالی سال 2019-20ء کے دوران مہنگائی کی شرح 10.74فیصد رہی۔

بدھ کو وفاقی ادارہ شماریات نے گذشتہ مالی سال میں مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے،

جون 2020ء کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.82فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،

جون 2019ء کے مقابلے میں جون 2020ء میں مہنگائی کی شرح 8.59فیصد رہی ،

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2019-20ء کے دوران پیاز کی قیمت 68فیصدبڑھی ،

ایک سال میں دال مونگ 66اور دال ماش 43فیصد تک مہنگی ہوئی ،

ایک سال میں گیس کے نرخ 66فیصد ، چینی 29فیصد اور گندم 17فیصد مہنگی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں