ترسیلاتِ زر

مالی سال 20 ابتک کارکنوں کی 15,126.5 ملین ڈالر ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں، اسٹیٹ بینک

کراچی (عکس آن لائن) مالی سال 20 میں جولائی تا فروری کے دوران کارکنوں کی 15,126.5 ملین ڈالر ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں جس سے جولائی تا فروری مالی سال 19 کے موصولہ 14,355.8 ملین ڈالر کے مقابلے میں 770.7 ملین ڈالر اضافہ یا5.4 فیصد نمو ظاہر ہوتی ہے ۔

فروری 2020 کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مالیت 1,824.3 ملین ڈالررہی جس سے گذشتہ ماہ یعنی جنوری 2020 کے موصولہ 1,907.3 ملین ڈالر کے مقابلے میں 83 ملین ڈالر یا 4.4 فیصد کمی ظاہر ہوتی ہے۔ فروری 2020 کے دوران ترسیلاتِ زر کے موصولہ1,824.3 ملین ڈالر سے ظاہر ہوتا ہے کہ فروری 2019 کے 1,581.8 ملین ڈالر کے مقابلے میں 242.6 ملین ڈالر یا 15.3 فیصد اضافہ ہوا۔

فروری 2020 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات میں بڑی رقوم سعودی عرب (421.96 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات(387.1 ملین ڈالر)، امریکہ (333.5 ملین ڈالر)اور برطانیہ سے (253.5 ملین ڈالر) موصول ہوئیں جس سے جنوری 2020 کے مقابلے میں بالترتیب 2.6 فیصد، 2.1 فیصد، 0.5 فیصد، اور15.2 فیصد کمی ظاہر ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں