رزاق داود

مالی سال 19-2020 میں پاکستان کی برآمدات میں 6.83 فیصد کمی

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داود نے کہا ہے کہ مالی سال 19-2020 میں

پاکستان کی برآمدات میں 6.83 فیصد کمی ہو گئی۔ عبدالرزاق داود نے کہا کہ کورونا اثرات کے

باوجود یہ کمی پچھلے سال سے کم رہی، لاک ڈاون کے عرصے میں برآمدات اس سے بہت کم رہنے کی توقع تھی .

لیکن ہم کامیابی سے واپس آئے ہیں، اس کارکردگی پر تمام برآمد کنندگان کو مبارک باد دیتا ہوں۔

مشیر تجارت نے کہا کہ ٓائندہ دنوں اور ہفتوں میں برآمدات کی بحالی اور توسیع کے سلسلے میں برآمد کنندگان سے ملاقاتیں کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے باعث برآمدات میں گراوٹ کا جو رجحان تھا اس پر قابو پا لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں