مریم اورنگزیب

مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ اور عمران صاحب کہہ رہے ہیں معیشت درست سمت پہ جا رہی ہے،مریم اور نگزیب

اسلام آباد (عکس آن لائن)ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ اور عمران صاحب کہہ رہے ہیں معیشت درست سمت پہ جا رہی ہے ۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب معیشت صرف آپ کی اور آپ کے اے ٹی ایمز اور مافیا کی درست سمت میں جا رہی ہے ،عمران صاحب اڑھائی سال میں آٹا چینی گیس بجلی دوائی سب چوری اور مہنگی ،عمران صاحب پہلے منظم چوری پھر انکوائری کا ڈھونگ کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب پہلے اپنے مافیا اور اے ٹی ایمز کی جیبیں بھرتے ہیں اور پھر نوٹس لینے کا ڈرامہ کرتے ہیں ،مالی سال کی ہر سہہ ماہی میں عوام کی جیبیں خالی اور اپنی جیبیں بھرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مالی سال کی ہر سہ ماہی میں ملک اور عوام کو لوٹنے کی پلاننگ کی جاتی ہے ،اڑھائی سال میں روٹی ، مرغی ، انڈے، تیل دالیں ، سبزیاں سب مہنگا ۔

انہوںنے کہا کہ اڑھائی سال میں عوام کے گھر فاقے اور بے روزگاری اور عمران صاحب کے اے ٹی ایمز کے کاروبار اور روزگار میں اضافہ ،ملکی تاریخ کی نالائق نااہل اور کرپٹ ترین حکومت ملک پہ مسلط ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں