لاہور (عکس آن لائن) پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے کہا ہے کہ مافیاز کے زور پر برسراقتدار آنے والا عمرانی ٹولہ عوام پر قہر بن کر ٹوٹ پڑا ہے،سلیکٹڈ کے دور حکومت میں ٹیکس دینے والوں کو تکلیف اور ٹیکس چوروں کو ریلیف دی جا رہی ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شوگر مافیا کے بعد آٹا مافیاعوام پر پل پڑا ہے،
پنجاب میں آٹے کے 20کلوتھیلے کی قیمت میں 473روپے کا اضافہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔بزدار حکومت عام آدمی سے روٹی کا آخری لقمہ بھی چھین لینا چاہتی ہے۔این آر او نہیں دونگا کی رٹ لگانے والی حکومت نے شوگر مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔شوگرکارٹل کیخلاف جے آئی ٹی سربراہ کی تبدیلی انصافین جسٹس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔