ماضی کے حکمرانوںنے اپنی اورحواریوں کی ترقی کو ملکی ترقی کا پیمانہ سمجھا ہوا تھا ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(عکس آن لائن) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ملک کا نظام آئین و قانون کی بجائے ان کی مرضی کے مطابق چلے جو اب نا ممکن ہے ، ماضی کی حکومتوں نے جتنے بیگاڑ پیدا کئے ہیں وہ ڈسپرین سے ٹھیک نہیں ہو سکتے ، ملک کا مستقبل بے لاگ احتساب سے جڑا ہوا ہے اور اپوزیشن کو چیلنج ہے کہ حکومت کی سطح پر کرپشن کا ایک بھی کیس سامنے لائے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ این اے 127کے دفتر میں حلقے کے سرکردہ رہنمائوں کے وفد سے ملاقات میںگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے خاندانوں کے درجنوں کاروبار ہیں جو ان کے دور اقتدار میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتے رہے لیکن بد قسمتی سے ملک اور اس کے ادارے تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں چلے گئے ۔

ماضی کے حکمرانوںنے اپنی اور اپنے حواریوں کی ترقی کو ملک کی ترقی کا پیمانہ سمجھا ہوا تھا جبکہ غریب دو سے ایک وقت کی روٹی پر آ گیا تھا ۔ انہوںنے کہا کہ معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں جس کا ثبوت عالمی معتبر اداروں کی رپورٹس ہیں اور خوشحالی کے اثرات بتدریج عوام کی زندگیوں میں بھی نظر آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں