وزیراعلیٰ پنجاب

ماضی کی حکومتوں نے عوام کو خالی نعروں سے بہلایا، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(عکس آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کو خالی نعروں سے بہلایا، اپوزیشن جماعتیں زبانی جمع خرچ کر رہی ہیں،

اپوزیشن نے مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کی بجائے انہیں تقسیم کرنے کی کوشش کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کورونا وباء کے باعث پاکستان سمیت پوری دنیا کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے،

کورونا وبا کے پیش نظر پنجاب میں بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے معمول سے ہٹ کر اقدامات کئے گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کمزور طبقے کو ریلیف دینے کیلئے پاکستان کی تاریخ میں مالی امداد کا سب سے بڑا پروگرام کامیابی سے جاری ہے،

اب تک لاکھوں ضرورت مند خاندانوں کو انتہائی شفائی انداز سے 12 ہزار روپے کی مالی امداد دی جا چکی ہے ۔عثمان بزدار نے کہا اپوزیشن موجودہ حالات میں بھی منفی کردار ادا کر رہی ہے،

تحریک انصاف کی پوری قیادت مشکل کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، عوام کی مشکلات کا احساس ہے، رمضان المبارک میں پنجاب حکومت نے رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے،

رمضان پیکج کے تحت مستحق خاندانوں کو چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کی طرز پر مالی امداد دیں گے، دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ہی دنیا و آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں