لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ فلمسازوں کو اردو کے ساتھ پنجابی فلمیں بھی بنانی چاہئیں کیونکہ ماضی میں پنجابی فلموں نے انڈسٹری کو سہارا دئیے رکھا ہے ، فلموں میں کامیڈی کو بھی شامل کیا جائے اور اس طرح کے پراجیکٹ زیادہ کامیاب ہوں گے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے ایک دوسرے سے آئیڈیاز کو زیر بحث لایا جائے جس سے ترقی کی راہیں کھلیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمسایہ ملک سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں فلم انڈسٹری کامیاب جارہی ہے تو ایسی کیا وجہ ہے کہ پاکستان کی انڈسٹری ترقی کیوں نہ کرے ؟۔ سب کو مل کر فلم انڈسٹری کی ترقی کے بارے میں سوچنا ہوگا اور اس کے یقینا مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- روس یوکرین تنازع میں اضافے کا خدشہ ہے ،ہنگری اور پولینڈ کے وزرائے اعظم
- ماحولیاتی بحران کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ یکجہتی اور تعاون ہے،چینی نمائندہ
- چینی طرز کی جدید کاری کا تجربہ گلوبل ساؤتھ ممالک کے لیے سیکھنے کے قابل ہے،عالمی سیاستدان
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب