وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

ماسک پہننے کی پابندی پر عملدرآمد کرایا جائے، اس سے کوئی بھی شخص مستثنیٰ نہیں ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (عکس آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری دفاتر میں ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ماسک پہننے کی پابندی سے کوئی بھی شخص مستثنیٰ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ سرکاری دفاتر میں کام کے لئے آنے والے شہریوں کو بھی ماسک لازمی پہننا ہوگا بغیر ماسک کے کسی کو بھی سرکاری دفاتر میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے،ماسک پہننے کی پابندی سے کوئی بھی شخص مستثنیٰ نہیں ہوگا۔عثمان بزدار نے کہا کہ ماسک پہننے اور بار بار ہاتھ دھونے کی عادت کورونا سے محفوظ رکھے گی،

کوروناکا پھیلاو کم کرنے کے لئے احتیاط بے حد ضروری ہے کیونکہ ماسک پہننا اور بار بار ہاتھ دھونا سماجی ذمہ داری کا د رجہ اختیار کرچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں