مشینری کی درآمدات

مارچ 2020 کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں 61.9 فیصد کمی

اسلام آباد(عکس آن لائن )مارچ 2020 کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں 61.9 فیصد کمی ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق مارچ 2020 کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات 56.3 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ فروری 2020 کے دوران درآمد کا حجم 147.7 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح فروری 2020 کے مقابلہ میں مارچ 2020 کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی ملکی درآمدات میں 91.4 ملین ڈالر یعنی 61.9 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں