فواد چوہدری

ماحول خراب کرنا ن لیگ کی خواہش ہوسکتی ہے، فواد چوہدری

لاہور (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ حالات کنٹرول میں ہیں لیکن ماحول خراب کرنا ن لیگ کی خواہش ہوسکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 187 ارکان پرویزالہی، 174ارکان حمزہ شہباز کے ساتھ ہیں، آزاد امیدوار بھی آرہے ہیں، تعداد 188 ہوجائے گی، نمبرگیم بہت آگے جاچکے ہیں، امید ہے پرامن الیکشن ہونگے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پولیس اور بیوروکریسی کو بھی معاملات کا پتا ہے، ہارس ٹریڈنگ کی کوششیں دم توڑ گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں