لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چئیرمین مقرر

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چئیرمین مقرر

اسلام آباد(عکس آن لائن ) لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چئیرمین مقرر کر دئیے گئے ہیں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جار کر دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو چار سال کے لیے سی پیک اتھارٹی کا چئیرمین مقرر کیا گیا ہے۔ جوائننگ کی تاریخ سے مدت ملازمت شمار کی جائے گی۔سابق ڈی جی آئی ایس پی آر، سابق کمانڈر سدرن اور حال ہی میں پاک فوج سے ریٹائر ہونے والے میجر جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو حکومت میں بڑا عہدہ دینے کی تیاریاں کی خبر گذشتہ ہفتے آئی تھی، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کی خدمات حکومت کیلئے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
بتایا گیا تھا کہ اس حوالے سے اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ سمری تیار کی ہے جسے منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھیجا گیا تھا،وزیراعظم عمران خان کی باقاعدہ منظوری کے بعد ہی عاصم سلیم باجوہ کو چئیرمین سی پیک اتھارٹی تعینات کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا جانا تھا، ۔

جس کے بعد آج عاصم سلیم باجوہ کو چئیرمین سی پیک اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عاصم سلیم باجوہ سابق آرمی چیف راحیل شریف کے دور میں پاک فوج کے ترجمان کے عہدے پر براجمان تھے۔ راحیل شریف کے دور میں عاصم سلیم باجوہ نے آرمی چیف کیساتھ مل کر سی پیک منصوبے کو حقیقت میں بدلنے میں اہم ترین کردار ادا کیا تھا۔ سی پیک منصوبے کے حوالے سے معلومات اور تجربہ ہونے کے باعث ہی عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جلد جاری کر دیے جانے کا امکان ہے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ عاصم سلیم باوجودہ کمانڈر سدرن تعینات تھے اور حال ہی میں انہوں نے پاک فوج سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں