لاہور( عکس آن لائن )نامور اداکاراحسن خان نے کہا ہے کہ دل میں جس بھی چیز کی خواہش ہوئی خدا نے وہ مجھے عطا کی ہے اور اس پر میں اس ذات کا جتنا بھی شکراداکروں وہ کم ہے ، ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دی ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کوئی اقدام نہ کروں جس سے تنازعات کا شکارہونا پڑے ۔ ایک انٹرویو میں احسن خان نے کہا کہ میں دل کا صاف ہوں ، جو بات میرے دل میں ہوتی ہے وہی میری زبان پر ہوتی ہے ۔لوگ کامیابی کے لئے دوہرا معیار اپناتے ہیں جبکہ میری سوچ اس کے برعکس ہے کہ انسان کو ہمیشہ سیدھے راستے پر چلنے والا اور اس کے قول و فعل میں تضاد نہیں ہونا چاہیے۔ احسن خان نے کہا کہ کبھی کوئی سکینڈل بناہے اور نہ ایسی کوئی خواہش ہے،میں صرف اپنے کام پر توجہ مرکوزرکھنا چاہتاہوں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- حکومت نے پیٹرول پر 5روپے کمی کی، جبکہ عالمی منڈی میں 7ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ، حافظ نعیم الرحمن
- 2700ارب روپے کے محصولات اسٹے آرڈرز کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں،وزیر قانون
- اس بجٹ پر مزدور کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کی کوشش کریں گے، وزیر اعظم
- وزیرداخلہ کا پاکستان کوسٹل گارڈز کواپ گریڈ کرنے کا اعلان
- مزدوروں اور محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ اجتماعی ذمہ داری ہے، ایازصادق