قیصر پیا

لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنا عادت بن گئی ہے ‘ کامیڈین قیصر پیا

لاہور( عکس آن لائن) نامور کامیڈین قیصر پیا نے کہا ہے کہ لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنا

ایسی عادت بن گئی ہے جس سے شاید ہی چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے ،

اگر کسی دن اس میں تعطل آ جائے تو میرے اندر ویرانی چھا جاتی ہے ۔

ا یک انٹر ویو میں قیصر پیا نے کہا کہ نجی ٹی وی کے شو میں آنے والی

خواتین مہمانوں کے ساتھ میری گفتگو کے انداز کو بہت پسند کیا جاتا ہے .

اور یہ صرف پروگرام کی حد تک ہوتا ہے ،اور مہمان بھی اس سے آگاہ ہوتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں لوگوں کے پاس تفریح کے مواقع نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں .

اور نجی ٹی وی چینل کے شوز سے عوام کو تفریح کے مواقع میسر آتے ہیں ۔

ا نہوں نے کہا کہ کامیڈی کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے .

بلکہ یہ کسی بھی انسان کو خدا کی ذات کی جانب سے دیا گیا .

خاص تحفہ ہے جس سے وہ دوسروں کو خوش رکھتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں