لوبیاکی کاشت

لوبیا کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں اورزمینداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طورپر لوبیاکی کاشت شروع کردیں کیونکہ ر واں ماہ جون لوبیاکی کاشت انتہائی مفیداورخصوصی اہمیت کی حامل ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصوراحمدنویدامجدنےبتایا کہ لوبیاکوعام طو رپر چارے کے لئے کاشت کیاجاتاہے کیونکہ اس کا چارہ انتہائی لذیذ ہونے کیساتھ ساتھ زدوہضم بھی ہوتاہے جو گائیوں اور بھینسوں میں خاص طورپر بے حدمفید اور دودھ کی پیداوار بڑھانے میں بھی معاونت کرتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ لوبیا کی پھلیوں کو سبزی کے طورپر جبکہ اسکے پکے ہوئے دانوں کو دال کے طورپر بھی پکاکرکھایاجاتاہے جو ذائقے میں بہت لذت کے حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار فوری طورپر لوبیاکی فصل کی کاشت کا آغازکریں اور اس کےلئے زرخیزمیرا زمین کا انتخاب کیاجائے تاکہ بہترپیداوار حاصل ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں