لوبیا

لوبیا کابیج چارہ کی فصل کیلئے 12سے 15کلوگرام فی ایکڑ اوربیج کے حصول کیلئے 8سے 10کلوگرام فی ایکڑ استعمال کیاجائے، ترجمان محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت نے لوبیاکے کاشتکاروں کو مشورہ دیاہے کہ لوبیا کابیج چارہ کی فصل کیلئے 12سے 15کلوگرام فی ایکڑ اوربیج کے حصول کیلئے 8سے 10کلوگرام فی ایکڑ استعمال کیاجائے،لوبیا پھلی دار اجناس میں سے خریف کی اہم فصل ہے اور اسے چارے دانے دونوں کے حصول کیلئے کاشت کیاجاتاہے۔انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ کاشتکار بیج کے حصول کیلئے فصل کی کاشت جولائی کے پہلے ہفتے میں اور چارہ کیلئے جولائی کے آخر تک مکمل کریںلوبیاکی فصل کیلئے زرخیزمیرازمین کا انتخاب کریں .

جس کھیت میں لوبیا کی فصل کاشت کرنی ہو ں اس میں بارش کے بعد وتر آنے پر 2 سے 3مرتبہ ہل چلاکر سہاگہ کی مدد سے اچھی طرح ہموار کرلیںلوبیا کی تر قی دادہ اسکیم سی پی 1سی پی 2 سی پی 518وائٹ سٹار اور نمبر2127کاشت کریں2127کے پودے چھوٹے قد کے پھول اور پھلیاں اگیتی پکتی ہےپھلیاں کافی لمبی اور دانے کالے رنگ کے ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں