انتونیو گوتریش

لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کو نقل و حرکت میں مزید آسانیاں فراہم کرنے کی ضرورت ہے، انتونیو گوتریش

اقوام متحدہ (عکس آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کو نقل و حرکت میں مزیدآسانیاں فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق تجدید سے قبل جاری کی گئی ایک رپورٹ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ رش والے مقامات، تنگ گلیوں اور پہاڑی علاقوں پر بکتر بند گاڑیوں اور عملے کا جانا بالکل موزوں نہیں ہے تاہم اہلکار فوجی چھوٹی گاڑیوں اور چند پابندیوں کے ساتھ آسان نقل و حرکت کریں۔ انہوں نے لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورسز(یو این آئی ایف آئی ایل) کے لیے حالات کی بہتر آگاہی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحد کے درمیان گشت کرنے والی یو این آئی ایف آئی ایل کی فورسز روزانہ کی سرگرمیوں کے لئے بڑی گاڑیوں کی جگہ چھوٹی گاڑیاں استعمال کر کے بہتر نگرانی کر سکتی ہیں، اس تبدیلی کے نتیجے میں حالات کی بہتر آگاہی کی طرف گامزن ہوتے ہوئے ایسی قوت پیدا ہوگی جو کافی حد تک محفوظ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ آپریشنز زونز میں تعینات فوجیوں کو ہٹا کر انہیں مشاہدے اور نگرانی کے مشنز میں تعینات کیا جائے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ وہ تعمیری مشاہداتی پوسٹوں کی تعیناتی چاہتے ہیں اور اقوام متحدہ کے فوجی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کرنے اور تجزیہ کرنے اور مواصلات کو بہتر بنائیں اور یہی نہیں تھرمل امیجنگ کیمرے ، ہائی ٹیک دوربینوں اور ڈرونز کی تعیناتی سے خاص طور پر بلیو لائن پر لبنان کو اسرائیل سے الگ کرنے سے متعلق نگرانی کی مزید صلاحیت کو بڑھا سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ لبنان میں اقوام متحدہ کا امن مشن مختلف گروہوں کے ساتھ کام کرے جو مشن سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کا احترام نہیں کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فورس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں