ورچوئل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام

لاہوقلندرز ورچوئل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کر رہے ہیں، عاقب جاوید

لاہور(عکس آن لائن)ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ قلندرز کے سکندرز کا ایک پلیٹ فارم لے کر آرہے ہیں۔لاہور قلندرز ورچوئل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پر ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کل تمام سرگرمیاں رْکی ہوئی ہیں ہم اس دوران ورچوئل ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ آٹھ ہفتے کا پروگرام ہے جس میں کوچز کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں چار چار بیٹسمین، بولرز، وکٹ کیپرز اور اسپنرز کو شارٹ لسٹ کریں گے۔ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ 16 کھلاڑیوں کو ہائی پرفارمنس سینٹر میں رکھیں گے اور ان میں سے چار کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔عاقب جاوید نے کہا کہ چار کھلاڑیوں کو ایک سال ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ دیں گے اور ان کھلاڑیوں کو پی ایس ایل آسٹریلوی ٹور اور ٹی ٹین کا موقع ملے گا۔اْنہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں انڈر 23 کھلاڑی شامل ہوں گے۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ مشکل وقت میں اپنی اور دوسروں کی احتیاط کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں