لاہورہائیکورٹ

لاہور ہائی کورٹ کا راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈرتعیناتی کی تصدیق شدہ کاپی پیش کرنے کا حکم

لاہور (نمائندہ عکس) لاہور ہائی کورٹ نے راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈرتعیناتی کی تصدیق شدہ کاپی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی۔جسٹس مزمل شبیر اختر نے درخواست پرسماعت کی جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزارنے عدالت کے سامنے موقف پیش کیا کہ راجہ ریاض نے سوشل میڈیا پرسپریم کورٹ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ راجہ ریاض نے ججز کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت راجہ ریاض کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے جس پر عدالت نے راجہ ریاض کا اپوزیشن لیڈر تعیناتی کی تصدیق شدہ کاپی پیش کرنے کا حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں