لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ کا ایک بار پھر نجی اسکولوں کو بچوں کے لئے بسیں خریدنے کا حکم

لاہور ( عکس آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو پرائیویٹ اسکولز کی نئے سرے سے رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کردی، پرائیویٹ اسکولز 50فیصد بچے گھر سے اسکول بسوں پر سفر کرنے کا عمل یقینی بنائیں گے۔

ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے دو سال قبل محکمہ اسکول ایجوکیشن کو پرائیویٹ اسکولز کے بچوں کے لیے بسیں خریدنے کا حکم دیا تھا، محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اس حکم پر عمل درآمد نہیں کروایا۔

عدالت نے اسلام آباد لاہور موٹروے پر کھجور کے درخت لگانے سے بھی روک دیا، عدالت نے موٹروے ، محکمہ جنگلات، پی ایچ اے، نیشنل ہائی وے اور ہاسنگ سوسائٹیز کو ہدایات جاری کیں۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل ممبر کے مطابق چھتوں پر پودے لگانے کی مہم شروع ہوچکی ہے، کالجز کی چھتوں پر پودے اور گارڈن بنائے جارہے ہیں۔

عدالت نے جوہر ٹان کے علاقے میں محکمہ ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی ستھرائی کے احکامات بھی جاری کیے اور ایکسپو سینٹر کے گرد صفائی ستھرائی کے بعد پودے لگانے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں