ایپ ایکس

لاہور ہائیکورٹ نے ایکس کی بندش پر وفاقی حکومت کے وکیل کو طلب کرلیا

لاہور(عکس آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش پر وفاقی حکومت کے وکیل کو طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے حافظ شاکرمحمود کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ وفاقی حکومت کے وکیل کاموقف سن کر نوٹس کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیاکہ ایکس کو بند کرکے آزادی اور بنیادی حقوق چھننے کے برابر ہے، آئینی طور پرکسی شہری کی آزادی کو چھینا نہیں جاسکتا، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں