لاہور(عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم کے مصنوعی بحران کی ذمہ دار کمپنیوں سے ریکوری کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ اوگرا کو برقرار رکھنا ہے یا تحلیل کرنا ہے،
وفاقی حکومت کمیٹی تشکیل دے، حکومت آئل سٹوریج کی کم سے کم مقدار کو برقرار رکھنے کی پابند ہوگی۔ چیف جسٹس قاسم خان نے ملک میں پٹرولیم بحران کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے،
وفاقی حکومت پٹرولیم کمیشن کی تجاویز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، وفاقی حکومت تین ماہ میں عملدرآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی حکم پر تحقیقات کے لیے کمیشن بنا تھا، آئل کمپنیز نے بحران کے دنوں میں اربوں روپے کمائے۔