لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی تمام درخواستیں واپس کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے اور فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل شہباز شریف امجد پرویز نے موقف اپنایا کہ شہباز شریف اپنی درخواستیں واپس لینا چاہتے ہیں۔
وکیل وفاقی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے احکامات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرنا عدالت کا کام ہے۔ وکیل وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے بلیک لسٹ کیس میں جواب جمع کرائیں۔