لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ، ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کی سزا کالعدم قرار

لاہور(عکس آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کی سزا کالعدم قرار دے دی، ن لیگی رہنما نے 25 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا کے خلاف مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

ن لیگی رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے گزشتہ روز کیس کی سماعت کی، دوران سماعت حنیف عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت اے این ایف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حنیف عباسی کے خلاف درج مقدمے کی انکوائری رولز کے مطابق نہیں ہوئی، حنیف عباسی کو ٹرائل کورٹ نے 25 سال قید کی سزا سنائی، جن افراد نے ایفی ڈرین کا کوٹہ دیا ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

حنیف عباسی کے وکیل نے بتایا کہ ایفی ڈرین جتنی دی گئی ساری ادویات میں استعمال ہوئی اور ان ادویات کی مارکیٹ میں باقاعدہ فروخت بھی ہوئی جس کی رسیدیں موجود ہیں، ٹرائل کورٹ نے سزا دیتے وقت درست حالات کا جائزہ نہیں لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں