لاہور (عکس آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا۔
ججز روسٹر کے مطابق 16ججز بطور سنگل بنچ کیسز کی سماعت کریں گے جبکہ تعطیلات کے دوران پہلے ہفتے 7 ڈویژنل بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے، روسٹر کا اطلاق 26 دسمبر سے ہوگا۔روسٹر کے مطابق پہلے ہفتے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور جسٹس طارق سلیم پر مشتمل بنچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا،
جسٹس شہزاد احمد، جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بنچ اور جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس راحیل شیخ پر مشتمل بنچ فوجداری کیسز سنے گا۔اس کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم، جسٹس محمد رضا پر مشتمل بنچ کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے میں سول کیسز کی سماعتیں ہوں گی۔