لاہور (عکس آن لائن) ڈینگی کے وار مزید تیز ہونے لگے،لاہور میں رواں برس ایک دن کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آگئے۔
رپورٹ کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران لاہور سے 37 جبکہ پنجاب بھر سے 90 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔راولپنڈی سے ڈینگی کے 18،فیصل آباد9،ملتان 7اور شیخوپورہ سے 2 مریض رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں برس پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 1190 ہوگئی ۔پنجاب کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 80 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 50 مریض داخل ہیں۔