اداکارہ روبی انعم

لاہور ،نامور اداکارہ روبی انعم کی عیادت کیلئے آنے والوں کا تانتا بند ھ گیا

لاہور( عکس آن لائن) دل کے عارضہ میں مبتلا نامور اداکارہ روبی انعم کی عیادت کیلئے آنے والوں کا تانتا بند ھ گیا ۔

دو روز قبل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں روبی انعم کے دل کی شریان میں سٹنٹ ڈالا گیا تھا۔

سینئر اداکار سہیل احمد، شیبا بٹ، پرویز خان، صوبائی وزیر ثقافت فیاض الحسن چوہان،

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت شوبز کے دوستوں نے روبی انعم کی عیادت کی ،

اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیں کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

علاوہ ازیں نیشنل فیڈریشن آف کلچرل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی جانب سے

پھولوں کا گلدستہ بھجوایا گیا اور ان کی صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں