عظمی بخاری

لاہوریے کسی غیر سیاسی آلہ کار کو اپنا لیڈر کبھی تسلیم نہیں کرسکتے’عظمی بخاری

لاہور (عکس آن لائن )مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)لاہور جلسے کو کامیاب جلسہ بنانے پر لاہوریوں کی شکرگزار ہے،لاہوریوں نے ثابت کردیا کوئی سلیکٹڈ اورڈمی وزیراعلی ان کے نمائندے نہیں ہو سکتے۔

عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ لاہوریوں نے جتنی عزت اپنے لیڈر میاں نوازشریف اور ان کی بیٹی کو دی اس نوازلیگ ان کی مشکور ہے۔ مسلم لیگ نے مینار پاکستان پر 1940،1990اور 2020میں تاریخ رقم کی،لاہوریے کسی غیر سیاسی آلہ کار کو اپنا لیڈر کبھی تسلیم نہیں کرسکتے۔بزدار صاحب حوصلہ کریں ،تبدیلی کا جنازہ بڑی دھوم سے نکلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں