لاہورہائیکورٹ

لاہورہائیکورٹ کا نیب کوجاوید لطیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے قبل انہیں آگاہ کرنے کا حکم

لاہور(عکس آن لائن ) لاہورہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب کو مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے قبل انہیں آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعرات کو لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی نیب کی جانب سے ممکنہ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

جاوید لطیف نے اپنے خلاف نیب کی انکوائری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی تھی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نیب نے میرے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں انکوائری شروع کی ہے اور جائیداد کی تفصیلات مانگیں ہیں، انہی الزامات میں محکمہ اینٹی کرپشن اپنی تحقیقات بند کرچکا ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب مسلم لیگ ن کا ایم این اے ہونے کی بنا پر انتقامی کا نشانہ بنا رہا ہے اسے روکا جائے اورعدالت عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔ لاہورہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے قبل انہیں آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں