یاسمین راشد

لاہورکے ہسپتالوں سے کوروناوائرس کے کنفرم مریضوں میں سے مزیدبارہ مریض صحتیاب ،یاسمین راشد

لاہور(عکس آن لائن) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاہے کہ کووڈکنفرم مریضوں کی صحتیابی کے حوالے سے ایک اورخوشخبری سامنے آگئی ہے۔ الحمداللہ لاہورکے ہسپتالوں سے کوروناوائرس کے کنفرم مریضوں میں سے مزیدبارہ مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

صحتیاب ہونے والے بارہ مریضوں میں سے دس میوہسپتال لاہورجبکہ دوپی کے ایل آئی میں زیرعلاج تھے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ لاہورمیں ابھی تک چارسوستتر(477)کووڈکنفرم مریضوں میں سے مجموعی طورپرایک سوترتالیس مریض صحتیاب ہوکراپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں۔ پنجاب میں کوروناوائرس کے تشخیصی ٹیسٹوں کی صلاحیت بھی بڑھادی گئی ہے جبکہ گذشتہ روزصوبہ بھر میں کوروناوائرس کے دوہزارچھ سوانتھر(2669) تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے۔

صوبہ بھرمیں ابھی تک مجموعی طورپرکوروناوائرس کے چھیالیس ہزارسے زائدتشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مشتبہ اورکنفرم مریضوں کے اعدادوشمارکاجائزہ روزانہ کی بنیادپرلیاجارہاہے اورکوروناوائرس پرقابوپانے کی مکمل کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکوروناوائرس کے پیش نظرتمام ترصورتحال کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔ٹیسٹوں کی صلاحیت بڑھانے سے کوروناوائرس کی وباء پرقابوپانے اورمریضوں کے علاج میں سہولت حاصل ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں