سکولوں

لاہورسمیت پنجاب بھر کے 25 ہزار سرکاری سکولوں میں ای لرننگ پروگرام کا آغاز کرنے کا فیصلہ

لاہور(عکس آن لائن) لاہورسمیت پنجاب بھر کے 25 ہزار سرکاری سکولوں میں ای لرننگ پروگرام کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ،پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت ای لرننگ ایپ پر سکول کا کریکولم ، آن لائن کلاسز ،لیکچر، اسائنمنٹ اور رپورٹ کارڈ بھی فراہم جاری کیے جائیں گے۔ لاہورسمیت پنجاب بھر کے 25 ہزار سرکاری سکولوں میں ای لرننگ پروگرام کا آغاز کرنے کا فیصلہ،پہلے مرحلے میں ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں ای لرننگ کا آغاز کیا جائے گا۔پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت مخیر حضرات سکولوں میں ای لرننگ کا سیٹ اپ لگا کر دیں گے۔میرا سکول منصوبہ کے تحت لاہور کے تمام ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں کو شامل کیا جائے گا۔

منصوبہ کے تحت ہر سکول اپنی الگ سے ایپ تیار کرے گا۔مذکورہ ایپلی کیشن پر کریکولم اور رجسٹرڈ بچوں کا ڈیٹا دستیاب ہوگا۔ایپلی کیشن پر اساتذہ آن لائن کلاسز اور لیکچر دیں گے ۔ایپ کے زریعے طلبا کو تیاری کیلئے نوٹس، اسائنمنٹ اور رپورٹ کارڈ بھی فراہم کیے جائیں گے۔ای لرننگ کیلئے تمام تر اخراجات مخیرحضرات اٹھائیں گے۔ماہر تعلیم آصف گوہر کا کہنا ہے کہ میرا سکول پراجیکٹ سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کا احسن اقدام ہے،ایلمینٹری اور پرائمری سکولوں کو بھی ای لرنینگ کی سہولیات دی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں