فائرنگ

لاہور، نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، باپ اور تین بچے جاں بحق

لاہور(عکس آن لاہور) لاہور کے علاقے گرین ٹاون میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کردیا، نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے ایک شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی بعد ازاں دونوں فرار ہوگئے، پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں گرین ٹاون کے علاقے پنجاب سوسائٹی میں چار افراد کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے باپ اور اس کے تین بچوں کو قتل کر دیا۔ مقتولین کی شناخت اسحاق، ابوزر، حسنہ اور عاطقہ کے نام سے ہوئی جبکہ فائرنگ سے ایک لڑکا زخمی بھی ہوا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔

چوری یا ڈکیتی کی کوئی واردات نہیں ٹارگٹ کر کے تمام افراد کو قتل کیا گیا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔پولیس نے جاں بحق تمام افراد کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں