عمر اکمل

لاہور،انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹرنے عمر اکمل کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور (عکس آن لائن) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرنے بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر

عمر اکمل کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ انہوں نے پیر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہونے والی سماعت میں

دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔27 اپریل کو جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے

بطور چیئرمین ڈسپلنری پینل دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے

پر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائدکی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرکی جانب سے فیصلہ سنانے

تک پی سی بی اس معاملے پرمزید تبصرہ نہیں کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں