گولی مارنے کا حکم

فلپائن‘ لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر گولی مارنے کا حکم

فلپائن(عکس آن لائن) لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر گولی مارنے کا حکم۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے صدر نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں کیے جانے والے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر گولی مارنے کا حکم دے دیا۔

فلپائن میں وائرس کے کیسز بڑھنے پر صدر روڈریگو دوئتریٹ نے پولیس اور فوج کو حکم دیا ہے کہ جو لوگ لاک ڈاون میں مسائل کھڑے کریں انہیں گولی مار دی جائے۔ گزشتہ روز فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں خوراک کی قلت سے پریشان لوگوں نے احتجاج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں